شراکت
اس باہمی تخلیقی سرگرمی سے تین شراکتی ادارے مستفید ہوں گے جن میں آئی اے ایس او (www.iaso.gr) ، ویسٹ ایٹیکا یونیورسٹی (www.uniwa.gr) اور آئی ئی ایم ایل (www.itml.gr) شامل ہیں۔ آئی ئی ایم ایل تعلیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ ادارہ ہے جو یورپی یونین کے پراجیکٹس کرنے کا تجربہ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ ایتھنز کی نیشنل اینڈ کیپوڈیسٹرین یونیورسٹی (www.uoa.gr) کے غیر ملکی زبانوں کے شعبہ کے پروفیسر اس پروجیکٹ کا تجزیہ کرنے کے خارجی ماہر ہوں گے۔
تجویز
اکیسویں صدی کے دور میں تعلیمی میدان میں ڈیجیٹل گیم سرفہرست ہیں کیونکہ یہ نہ صرف تنقیدی سوچ اور تخلیقی صلاحیت کو فروغ دیتے ہیں بلکہ تکنیکی مہارت کو بھی تشکیل دیتے ہیں۔ ایک وسیع تحقیق کی توجہ کا مرکز ڈیجیٹل تعلیمی گیم کا مختلف تدریسی شعبہ جات پر اثرات کو پرکھنا ہے۔ پچھلی دہائی کے دوران دنیا بھر میں جدید گیموں کا "ایسکیپ روم" کی شکل میں ایک نیا رجحان پروان چڑھا۔ یہ معموں اور مہم جوئی پر مشتمل گیم ہیں جن میں کھلاڑیوں کو ایک فرضی مقام میں پہیلیاں سلجھانے کا کہا جاتا ہے تاکہ وہ دروازے کھول کر باہر نکل سکیں۔ اس کے علاوہ بہت سی گیمیں دنیا بھر میں ہونے والے غیر معمولی واقعات اور چیلنجز کے نتیجے میں بنائی گئیں ہیں۔
کووڈ-19 عالمی صحت عامہ کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہے۔ دنیا بھر میں اس وباء کے تیزی سے پھیلاؤ اور لوگوں کی بے پروائی کی وجہ سے اس پر قابو پانے میں دشواری درپیش ہے۔ ان میں بازار، اسکول اور کھیل کے میدان زیادہ پرہجوم مقامات ہیں اور ان کی وجہ سے وباء کے پھیلاؤ میں تیزی آتی ہے. اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے لیے AEPSCOV ایک کلاوڈ والی ایپ ہے جو بچوں کو کورونا وائرس کے بارے میں تعلیم دیتی ہے۔ سب سے پہلے ہم قانونی اور اخلاقی معاملات اور کھلونوں اور گیمز کے محفوظ ہونے سے مطلق یورپی یونین کی ہدایات (مثلا فیصلہ نمبر 1351/2008/ای سی، ہدایت 2010/13/ای یو) اور تعلیمی معیار کا ذہن پر دباء، اطمینان، آزادی اور ایپس کے ذریعے سے تدریس کا جائزہ لیں گے۔ اس گیم میں 5 مختلف مقامات ہیں جیسے کہ گھر، اسکول، پارک، مال (اشیاء خوردونوش کا بازار)، ہسپتال جہاں بچوں کو کووڈ لگ سکتا ہے۔ یہ گیم 14-5 سال کے بچوں کے لیے مناسب ہے۔ 5 سے 8 سال کے بچوں کے لیے آسان سوالات کے ساتھ تمام مقامات دستیاب ہوں گے (درجہ 1)، 8 سے بارہ سال کے بچوں کے لیے مشکل سوالات ہوں گے (درجہ 2) اور سب سے مشکل سوالات 12 سے 14 سال کے بچوں کے لیے ہوں گے (درجہ 3)۔
بچوں کے لیے ایک تعارفی صفحہ بنایا جائے گا تاکہ ان کو ایک خاص حد تک معلومات حاصل ہوں جس کے بعد وہ ایسکیپ روم میں جا کر کام مکمل کر سکیں گے اور پہیلیاں سلجھا سکیں گے۔
گیم آسان درجہ سے شروع ہو گی اور جب کھلاڑی اگلے درجات پر جائیں گے تو یہ مشکل سے مشکل تر ہوتی جائے گی۔ کھلاڑی کو متعلقہ مقام پر اشارے تلاش کرنا ہوں گے جس سے وہ آگلے درجہ پر جائیں گے جو کہ مزید مشکل ہو گا جو ان کو مزید سوچنے پر مجبور کرے گا اور گیم میں دلچسپی برقرار رہے گی۔ اہم مقصد نئے دریافت شدہ کووڈ-19 وائرس، جو کہ ہماری زندگیوں میں اچانک سے آ گیا ہے، سے بچنا ہے۔ ہر مقام پر کارڈ ہوں گے جس میں کثیر انتخابی سوالات ہوں گے جو کہ گیم کے درجہ بڑھنے کے ساتھ ساتھ مشکل ہوتے جائیں گے۔ جیتنے کے بعد اگلے درجہ تک رسائی ممکن ہے۔ آخر میں کامیابی کی سند ڈاؤن لوڈ کی جا کسے گی۔
AEPSCOV ایک کم قیمت ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے موجودہ ٹیکنالوجی کے رجحانات اور کووڈ-19 کے بارے میں تعلیم اور حفاظت کا مجموعہ ہے۔ یہ ایپلیکیشن کووڈ-19 اور دیگر موسمی وائرل بیماریوں کے لیے ایک اچھا تدریسی آلہ ہے۔
AEPSCOV یونان میں بچوں کے سب سے بڑے ذاتی کلینک کا آغاز ہے (www.iaso.gr ) جس سے بچوں کی آراء لی جا سکتی ہیں تاکہ اس کو مزید بہتر بنایا جا سکے (تشخیصی قدم)۔ یہ آؤٹ پیشنٹ بچوں اور دیگر شراکت داروں کے لیے انتہائی فائدہ مند ہو گا۔ یہ ہمارے بچوں، تجزیہ کاروں اور مریضوں کو مفت دستیاب ہو گا۔ بہتری کے بعد ہماری ٹیم گیم کا باقاعدہ افتتاح کرے گی۔ ہم سب ممکنہ متعلقین کو اس تک کھلی رسائی دیں گے جن میں کنڈرگارٹن، اسکول، ہسپتال اور گھر شامل ہیں۔ چونکہ AEPSCOV کا ترجمہ انگریزی اور فرانسیسی میں کیا جائے گا یہ ایپ یورپی یونین میں ہزاروں بچوں کے لیے دستیاب ہو گا۔ اس کے علاوہ اردو زبان میں ترجمہ یونان میں موجود مہاجرین اور تارکین وطن بچوں کا اس ایپ سے استفادہ کرنے میں موثر ثابت ہو گا۔ اس کا غیر محدود ہونا، وزارتوں کے ذریعے سے ڈیزائن، این جی اوز اور یورپی یونین کے اشتراک سے اس تک یونان، یورپی یونین اور دنیا بھر میں لاکھوں بچوں کی رسائی ممکن ہے۔ نتیجتاً AEPSCOV بچوں کے لیے ایک مشہور ایپ ثابت ہو گا اور اس کا دیگر وبائی امراض کے لیے بھی استعمال ممکن ہو گا۔
مالی معاونت کے علاوہ EOSC اس ایپ کو بنانے، فروغ دینے اور ہمیں دیگر تحقیقی ٹیموں سے متعارف کرانے میں ایک اعلٰی شراکت دار ثابت ہوا ہے۔ EOSC ہمیں ان کے دیگر شراکت داروں کے فورم اور ورکنگ گروپس سے متعارف کروانے میں مدد کر سکتا ہے اور ہمیں دیگر تقریبات اور سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع فراہم کر سکتا ہے۔